مقبوضہ جموں وکشمیر میں جسمانی طورپرمعذورافراد کی احتجاجی ریلی
جموں 13 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جسمانی طورپر معذورافراد کی تنظیم” ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن“ نے اپنے مطالبات کے حق میںجموں میں ایک احتجاجی ریلی نکالی ۔
ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں منگل کو سول سیکرٹریٹ کاگھیراو¿ کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ معذور افراد کی ایک بڑی تعداد جموں کے ڈوگرہ چوک کے قریب جمع ہوئی اور احتجاج درج کرایا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے کی۔بعد ازاں مظاہرین نے پانامہ چوک کے قریب ڈویڑنل کمشنر آفس کی طرف مارچ کیا اور ایڈیشنل ڈویڑنل کمشنر جموں کو مطالبات کی ایک یادداشت پیش کی۔ عبدالرشید بٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں”ڈس ایبلیٹیزایکٹ 2016 “ پر عملدرآمد، معذور افراد کے لیے خصوصی بھرتی مہم، ماہانہ وظیفہ1000 روپے سے بڑھا کر 4000 روپے کرنے اور تمام سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے لیے کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔