جموں

جموں: سڑک حادثے میں پانچ افراد کی جانیں چلی گئیں

سرینگر جموں شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند
جموں05مارچ( کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے ضلع سانبا میں سڑک کے ایک حادثے میں کم از کم پانچ افراد کی جانیں چلی گئیں جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ آج (ہفتہ ) صبح سانبا میں جمودا کے قریب پیش آنے والے حادثے میں پانچ افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں اور ایک شخص زخمی ہو گا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ گاڑی کے سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گرنے کے سبب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ سانبا سے سرینگر جا رہے تھے۔
دریں اثنامقبوضہ وادی کشمیر کو بیروانی دنیا سے ملنے والی واحد سرینگر جموںشاہراہ پنتھیال کے علاقے میں لینڈ سلائینڈنگ کے سبب ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند ہو گئی ہے ۔ مقبوضہ علاقے کی ٹریفک پولیس نے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اس وقت تک شاہراہ پر سفر نہ کریںجب تک کلیرنس کا کا م مکمل نہیں ہو جاتا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button