جموں

سانبا: بھارتی پیراملٹری اہلکاروں نے شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

images (7)جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے ضلع سانبا میں ایک 26 سالہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات ورکنگ باﺅنڈی کیساتھ واقع علاقے ریگل بارڈر پوسٹ کے قریب پیش آیا۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت واسودیوا کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع جموںکے علاقے اکھنور کا رہائشی بتایا جاتاہے۔ وہ ورکنگ باﺅنڈی کے قریب واقع علاقے میں ایک تعمیراتی کمپنی میں بطور باورچی کام کر رہا تھا۔ مقتول کے ساتھیوں کے مطابق واسو دیوا کے سینے میں اس وقت گولی لگی جب وہ اپنے خیمے کے باہر رفع حاجت کے لیے جا رہا تھا۔
بھارتی حکام نے کہناہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے واسو دیو ا کو ورکنگ باﺅنڈی کی دوسری طرف سے آنے والا سمجھ لیا اور اسے گولی مار دی۔ حکام نے بتایا کہ دیوا کوضلع ہسپتال سامبا لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button