دنیا میں ہتھیاروں اورفوجی سازو سامان خریدنے والے ممالک میں بھارت سرفہرست
نئی دلی 15مارچ (کے ایم ایس)
جنگی جنون میں مبتلا بھارت ایک بار پھر ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان خریدنے والے ممالک میں سرفہرست آگیا ہے ۔
بھارت نے چین ،سعودی عرب ، مصر اور آسڑیلیاں سے بھی زائد ہتھیار خریدے ہیں ۔ سویڈن میں قائم تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے 2017سے 2021کے دوران ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے بارے میں آج جاری کردہ ایک رپورٹ کے اعدادو شمار کے مطابق امریکہ، روس اور فرانس ہتھیاروں کی بالترتیب 39 فیصد، 19 فیصد اور 11 برآمد کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں جبکہ بھارت 11فیصدہتھیار درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن کرسامنے آیا ہے ۔ ”بین الاقوامی ہتھیاروں کی منتقلی کے رجحانات2021”کے عنوان سے جاری کی جانیوالی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ گزشتہ پانچ برس کے دوران بھارت کی طرف سے ہتھیاروں کی خریداری میں 21فیصد کمی کے باوجود وہ دنیا میں ہتھیار درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور اس عرصے کے دوران دنیا بھر میں ہتھیاروں کی مجموعی درآمدات میں بھارت کا حصہ گیارہ فیصد تھا۔ روس 2012-16اور 2017-21تک بھارت کو ہتھیار اور جنگی سازو سامان فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک تھا۔