بھارت
مغربی بنگال: بھارتی پیرا ملٹری اہلکار نے خاتون کی بے حرمتی کی
کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پیرا ملٹری اہلکار بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکارنے ایک خاتون کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکارسونا رام نے علی پور دوار کے علاقے میں خاتون کی بے حرمتی کی۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے سونا رام کو گرفتار کر لیا ہے۔ قبل ازیںا یک بھارتی سی آر پی ایف اہلکارنرنجن پردھان نے باروئی پور علاقے میں ایک خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی تھی جس پر اسے بھی الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔