مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرکے وسائل بے دریغ لوٹ رہا ہے

ہماری بجلی ہمیں ہی مہنگے داموں فروخت کرنا ظلم کی انتہا ہے، کشمیری خاتون کی دہائی

سرینگر:بھارت مقبوضہ جموںوکشمیرکے وسائل کو بے دریغ لوٹ رہا ہے جبکہ محکموم کشمیری اپنے ہی وطن میں انتہائی مشکلات کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وافر مقدار میں بجلی کی پیداوار کے باوجود مقبوضہ علاقے میں بجلی کی قلت پائی جاتی ہے، بھارت کشمیر کے پانیوں سے بجلی پیدا کر کے اسکا بیشتر حصہ مقبوضہ علاقے سے باہر بھارتی شہروں میں منتقل کرنے کے علاوہ مقبوضہ علاقے میں قائم بھارتی فورسز کے کیمپوں کو مفت فراہم کررہا ہے جس سے مقامی لوگوں کو بجلی کی بار بار بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ موسم سرما میں جب بجلی کی طلب عروج پر ہوتی ہے، صورتحال بدترہو جاتی ہے ۔ بھارت ایک جانب کشمیر کے پانیوں سے بڑی مقدار میں بجلی پیدا کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب اسکا تھوڑا حصہ انتہائی مہنگی قیمت پر کشمیریوں کو مہیا کررہا ہے۔


سوشل میڈیا پر ایک کشمیری خاتون کی ویڈیو وائرل ہے جس میں اسے یہ دہائی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ روز کے پانچ چھ سو روپے کمانے والا ایک محنت کش کشمیری کیسے بجلی کا بھاری بل ادا کر سکتا ہے۔ خاتون کہہ رہی ہے کہ یہ بجلی تو ہماری ہی ہے جبکہ بھارت اسے واپس ہمیں مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے ، یہ ظلم کی انتہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button