مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا مظاہرہ

اسلام آباد02 اکتوبر (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے ”عدم تشدد “ کے عالمی دن کے موقع پر کنوینر محمد فاروق رحمانی کی قیادت میں اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرے میں شریک حریت رہنماﺅں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے ہاتھو ں میں پلے کارڑ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے حق میں اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔حریت رہنماﺅں نے اس موقع پر اپنی تقاریر میں کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میںجبر و استبداد کا بدترین سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد کشمیریوں اور بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر تشدد میں اضافہ ہوا ہے ۔ حریت رہنماﺅں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے پر تلا ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیری ایک عظیم مقصد کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں ، کشمیریوں کی بے مثال قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر اس وقت عالمی سطح پر توجہ کا مرکز ہے اور عالمی ادارے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور اپنی مقدس تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ حریت رہنماﺅں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے مظالم کا موثر نوٹس لیں۔ انہوںنے اقوام متحدہ سے اپنا یہ مطالبہ دہرایا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے عالمی ادارے کی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
دریں اثنا فرنڈزآف کشمیرانٹر نیشنل کے وائس چیئرمین عبدالحمید لون نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا ہے کہ آج جب دنیا بھر میں عدم تشدد کا دن منایا جارہا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم مسلسل جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن کشمیریوں کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھا کیونکہ غیر قانونی بھارتی قبضے میں لاکھوں کشمیری مسلسل تشدد کا مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نریندر مودی کو مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button