بھارت

بی جے پی گجرات، راجستھان کے انتخابات کو مد نظر رکھ کر”دی کشمیر فائلز”کی تشہیر کر رہی ہے: شیو سینا

ممبئی20مارچ (کے ایم ایس)بھارت میںشیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی گجرات اور راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھ کر فلم ”دی کشمیر فائلز” کی تشہیر کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شیو سینا کے ترجمان اخبار”سامنا”میں اپنے ہفتہ وار کالم میں سنجے راوت نے کہا فلم میں کئی کڑوی سچائیوں کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کا وعدہ تھا کہ وہ نقل مکانی کرنے والے کشمیری پنڈتوں کی کشمیر واپسی کو یقینی بنائے گی لیکن دفعہ 370کی منسوخی کے باوجود ایسا نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ یہ کس کی ناکامی ہے۔ سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی فلم کا مرکزی پروموٹر قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کے علاوہ کشمیری سکھ اور مسلمان بھی مارے جانے والوں میں شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت بی جے پی کی حمایت یافتہ وی پی سنگھ کی حکومت تھی جب 1990 میں کشمیری پنڈتوں کو کشمیر چھوڑنا پڑا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button