بھارت

بھارت :منی پور میں طلباء کا احتجاج، وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں گھسنے کی کوشش

امپھال:بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں جاری بحران کے دوران طلبا ء سڑکوں پر نکل آئے اوروزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی طلبا ء نے ریاست کے سیکورٹی ایڈوائزر کو برطرف کرنے اور یونیفائیڈ کمان ریاستی حکومت کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ مطالبات موجودہ حالات سے نمٹنے کے حوالے سے ان کے عدم اطمینان اور ریاستی امور پر مکمل کنٹرول کی خواہش کی نشاندہی کرتے ہیں۔محکمہ تعلیم کے حکم پرمنی پور میں اسکولوں کو 9اور 10ستمبر کو بند کردیا گیاہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلباء موجودہ بحران سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔طلباء نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ اور گورنر ہائوس پر دھاوا بولنے کی کوشش کی اورگورنر ہائوس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button