مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام :نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی کشمیری شہری چل بسا

سرینگر21مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا شہری اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ تجمل محی الدین نامی ایک شہری بڈگام کے علاقے گوطہ پورہ میں اپنے گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہو گیا تھا ۔ اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button