مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:پہاڑی علاقوں میں برفباری، میدانی میں بارشیں

in-gulmarg_snow_resizedسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں وادی کشمیر میں سردی کی لہرمیں اضافہ ہوا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بالائی علاقوں میں جمعرات کو دن بھر برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات نے آ ج یکم دسمبر سے 10دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ تازہ برف باری کے نتیجے میں کرناہ کپواڑہ شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔ آخری اطلاعات تک شاہراہ پر ایک فٹ برف جمع ہو چکی تھی۔مقبوضہ وادی کے جنوبی ضلع شوپیاں کو جموں خطے کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے ملانے والی تاریخی مغل روڈ کو برفباری کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے تاہم وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے ملانے والی واحد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت جاری ہے ۔مقبوضہ علاقے کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حراست 5.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کشمیر کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button