مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ وادی کشمیرمیں ہلکی شدت کا زلزلہ

سرینگر23مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ہلکی شدت کا زلزلہ آیا، ریکٹر اسکیل پر جس کی شدت 3.4 تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آج صبح مقبوضہ وادی کشمیر میں 3.4شدت کا زلزلہ ایا جس کا مرکز 50کلو میٹر گہرائی میں بانڈی پورہ کے علاقے میں تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button