مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ جدید دور کی استعماریت کا بدترین مظہر ہے۔، حریت کانفرنس

aphc1111

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی تسلط پسندانہ ذہنیت اسے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرنے سے روک رہی ہے۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ جدید دور کی استعماریت کا بدترین مظہر ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے 05 اگست 2019 کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کی ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر بھارت کا ہرگز اندرونی معاملہ نہیں ، یہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ کشمیریوں کا حق خودارادیت 76برس سے دبا رکھا ہے ، وہ جموں و کشمیر کے بارے میں اپنے بین الاقوامی وعدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے لہذا دنیا کو چاہیے کہ وہ ان وعدوںکی پاسداری کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔
ترجمان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی پاس کر دہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و ترقی کیلئے مسئلہ کشمیرکا حل ناگزیر ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button