مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے سات اہلکار کورونا میں مبتلا

سرینگر 06 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف )کے سات اہلکار کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے قصبے ہندواڑہ میں بارڈر سیکورٹی فورس کے کم از کم سات اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔یہ اہلکار ڈگری کالج ہندواڑہ کے قریب قائم بی ایس ایف کی 57 بٹالین کے کیمپ میں تعینات ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکاروں کو الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button