مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ: بھارتی فوجیوں نے3 کشمیری نوجوان شہید کر دیے

 

Army in Kulgamسرینگر16 ستمبر (کے ایم ایس)

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بارہمولہ میں3 کشمیری نوجوان شہید کردیے
فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اوڑی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔
دریں اثنا قابض بھارتی فورسز کی طرف سے اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں

ادھر بھارتی پولیس نے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک عدالت میں تین کشمیریوں کے خلاف تحریک آزادی سے وابستگی کے الزام میں درج جھوٹے مقدمات میں چالان پیش کر دیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جن تین افراد کے خلاف چالان پیش کیا گیا ہے ان میں جمشید احمد ماگرے اور حنان بن یعقوب نامی دو نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے گزشتہ برس 5اکتوبر کو شوپیاں کے علاقے Drach میں شہید کر دیا تھا۔ تیسرا نوجوان اشفاق احمد وانی اس وقت سب جیل پلوامہ میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button