مقبوضہ جموں و کشمیر

قوم یوم پاکستان جوش و جذبے سے منا رہی ہے

6059b9c7dac184467اسلام آباد 23 مارچ (کے ایم ایس)قوم آج یوم پاکستان ترقی، خوشحالی اور ملک کے مضبوط دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ منا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ دن 23 مارچ 1940 کو تاریخی قرارداد لاہور کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن کا ایجنڈا طے کیا تھا۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس دن کی اہم خصوصیت اسلام آباد میں عظیم الشان فوجی پریڈ ہے جس میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکورٹی فورسز کے دستے مارچ پاسٹ جبکہ لڑاکا طیارے فضائی مشقیں پیش کرتے ہیں۔ مختلف صوبوں کی ثقافت کے مختلف پہلوو¿ں کی عکاسی کرنے والے مختلف فلوٹس کا مارچ بھی پریڈ کا حصہ ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس میں شریک معززین بھی بطور مہمان خصوصی یوم پاکستان پریڈ کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تنظیموں اور محکموں نے سیمینارز، کانفرنسز اور مباحثے کے پروگراموں سمیت متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کر رکھا ہے۔ٹی وی چینلز اور ریڈیو پاکستان اس دن کی اہمیت اور سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرامز ٹیلی کاسٹ اور نشر کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button