مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی لوگوں کو فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کیلئے متنازعہ فلم کی تشہیر کر رہی ہے ،محبوبہ مفتی

جموں24مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی لوگوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کیلئے متنازعہ فلم ”کشمیر فائلز ”کی تشہیر کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں کی وادی سے نقل مکانی کی وجوہات جاننے کیلئے ایک پینل تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اپنی پالیسیوں سے بھارت کو مزید کئی حصوں میں تقسیم کر دی گی کیونکہ وہ ہندوئوں اور مسلمانوں، دلتوں اور برہمنوں کے درمیان فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے یہ فلم نہیں دیکھی ہے تاہم یہ ضرور سنا ہے کہ فلم میں بہت زیادہ تشدد اور خونریزی اوردردناک مناظردکھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر سے پنڈتوں کی نقل مکانی پر ہر کشمیری مسلمان کو نفرت کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ محبوبہ مفتی نے چٹی سنگھ پورہ میں سکھوںکے قتل عام اور سانحہ سرنکوٹ جیسے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہر برادری کوجموں وکشمیر میں بدترین ظلم و تشدد اور قتل عام کا نشانہ بنایاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی کشمیر ی عوام کو بھارتی ظلم و تشدد اور قتل عام کا سامنا ہے اور کشمیری پنڈت بھی اسی جارحیت کا نشانہ بنے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کیلئے اس متنازعہ فلم کو فروغ دے رہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button