بھارت: مسلمانوں کی نسل کشی پر فلم بنانے کی بات کہنے پر آئی اے ایس افسر کو نوٹس جاری
بھوپال25مارچ( کے ایم ایس) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت نے انڈین ایڈمنسٹریٹوسروس) آئی اے ایس( کے ایک سینئر افسر نیاز خان کو ’دی کشمیر فائلز‘ پر ان کے تبصروں کے لیے وجہ بتاو¿ نوٹس جاری کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیاز خان2015 بیچ کے آئی اے ایس افسرہیں جو اس وقت محکمہ پبلک ورکس میں ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہوںنے گزشتہ ہفتے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا ” دی کشمیر فائلز“ میں جس طرح کشمیر ی پندتوں کا درد دکھایا گیا ہے اسی طرح سے اب پروڈیسر کو بھارت میں مسلمانوں کے قتل پر بھی فلم بنانی چاہیے ، مسلمان کوئی کیڑے مکوڑے نہیں بلکہ انسان ہیں اور اس ملک کے شہری ہیں “۔انہوںنے دی کشمیر فائلز سے ہونے والی کمائی کو کشمیری پنڈتوں کو دینے کی بھی بات کہی ہے۔وہ اپنی باتوں کو بے باکی سے سامنے رکھنے کیلئے مشہور ہیں اور انہوں نے کئی کتابیں بھی لکھی ہیں۔ مذکورہ ٹویٹ پر انہیں ریاستی حکومت کے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کی سربراہی وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کر رہے ہیں۔ انہیں سات دن میں جواب جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔