بھارت

بھارت: ایک روز میں 1 لاکھ سے زائد افراد کور ونا میں مبتلا

 

نئی دہلی 07 جنوری (کے ایم ایس)بھارت میں 214 دنوں کے بعد کورونا وائرس کے متاثرین میں ایک ہی دن میں ایک لاکھ سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے ملک میں مہلک وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 3کروڑ52لاکھ26ہزار3سو 86 ہوگئی ہے جن میں 27 ریاستوں میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے3ہزار 7متاثرین شامل ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 876 اومیکرون کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ دہلی میں 465، کرناٹک میں 333، راجستھان 291، کیرالہ میں 284 اور گجرات میں 204 کیسز ہیں۔ آج صبح 8 بجے اپ ڈیٹ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایک ہی دن میں 1 لاکھ 17ہزار 1سونئے کوروناکیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز بڑھ کر 3, لاکھ71ہزار3سو63 ہو گئے جو تقریباً 120 دنوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 302 تازہ اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 83ہزار1سو78تک پہنچ گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button