بھارت

بھارت :کسانوں نے 15 اگست کو ملک بھر میں ٹریکٹر مارچ کا اعلان کردیا

former protest

نئی دہلی:بھارت میں کسانوں نے 15 اگست کو یوم آزادی کے روز ملک بھر میں ٹریکٹر مارچ کا اعلان کردیا ۔ سمت کسان مورچہ اور کسان مزدور مورچہ کی قیادت میں ہندوستانی کسانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم اگست کو بی جے پی رہنماﺅں کے پتلے جلائیں گے اور 15 اگست کو ملک بھر میں ٹریکٹر مارچ کریں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کسان مزدور مورچہ (کے ایم ایم) کے رہنما سرون سنگھ پنڈھر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کسانوں سے پنجاب اور ہریانہ کی سرحد خانوری اور شمبھو پوائنٹس پر پہنچنے کی اپیل کی۔
سمیکت کسان مورچہ اور کے ایم ایم کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسان یکم اگست کو ملک بھر میں ضلعی ہیڈکوارٹر تک مارچ کریں گے اور حکمراں جماعت بی جے پی رہنماﺅں کے پتلے نذر آتش کریں گے۔
15 اگست کو کسان فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی ضمانت سمیت مختلف مطالبات پر زور دینے کے لیے ٹریکٹر مارچ کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button