بھارت

تامل ناڈو کے اسلام قبول کرنے والے مسلمانوں کی نوکریوں سے ہاتھ دھونے کی شکایت

چنئی 29مارچ (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دیگر مذاہب ترک کر کے اسلام قبول کرنے والے مسلمانوں نے افسوس ظاہر کیاہے کہ تامل ناڈو پبلک سروس کمیشن انہیں مخصوص کوٹے پر سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت نہیں دے رہاہے۔
ریٹائرڈ جسٹس اکبر علی نے کہاہے کہ اسلام قبول کرنے والوں کا مخصوص کوٹہ بحال رکھا جانا چاہیے۔کمیونٹی رہنمائوں نے کہا کہ انہیں دیگرکیٹاگری میں شامل کیاگیا ہے جو کمیشن کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے لیے ایک عام کوٹہ ہے۔مذہب تبدیل کرنے والے عیسائیوں کو پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ تصور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button