بھارت

وزیر اعظم نریندر مودی کے امرتکال میں عوام کی ‘خالی جیبیں’کاٹی جا رہی ہیں، راہل گاندھی

rahul gandhiنئی دلی:
بھارت میں کانگریس کے لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی زیر قیادت بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے امرتکال میں عوام کی ‘خالی جیبیں’بھی کاٹی جا رہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ دوست صنعت کاروں کے 16لاکھ کروڑ روپے معاف کرنے والی مودی حکومت نے اپنے بیک اکائونٹ میں کم سے کم بیلنس کی حد برقرار نہ رکھنے والے غریب عوام سے 8500کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کے دور حکومت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اوربے روزگاری سے عام لوگوں کی کمرٹوٹ گئی ہے ۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ‘جرمانوں کا نظام’ مودی حکومت کا چکرویو ہے جس کے ذریعے عوام کی کمر توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ ہندوستان کے لوگ مودی حکومت کے اس چکرویو کوتوڑکر ہر ظلم کا جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے خرانہ پنکج چوہدری نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایاہے کہ اپنے بنک اکائونٹس میں کم سے بیلنس کی حد برقرار نہ رکھنے والے صارفین سے گزشتہ 5سال کے دوران جرمانوں کی مد میں 8500کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button