مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے رواں سال 45کشمیریوں کو شہید کیا

سرینگر31مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران رواں سال اب تک ایک خاتون سمیت 45کشمیریوں کو شہید کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ان میں سے 7کشمیریوںکو فوجیوں نے جعلی مقابلوں اور حراست کے دوران شہید کیا۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں ، پولیس اوربدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے اہلکاروں نے 500سے زائد حریت رہنمائوں ،کارکنوں ، نوجوانوں ، طالبعلموں، صحافیوں اورانسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس دعویٰ کرتی ہے کہ فورسز نے رواں سال اب تک مقبوضہ کشمیرمیں 41کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button