بھارت

بھارتی صحافی رعنا ایوب نے بیرون ملک سفرپر پابندی دلی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی

نئی دلی یکم اپریل (کے ایم ایس)
ممتاز بھارتی صحافی رعنا ایوب نے جنہیں بھارتی حکام نے ممبئی ائیر پورٹ پر یورپ جانے سے روک دیا تھا ،بیرون ملک سفر کی اجازت کیلئے دلی ہائی کورٹ میں ایک عرضداشت دائر کی ہے۔
بھارتی حکام نے منگل کو ایوارڈ یافتہ صحافی رعنا ایوب کو متعدد بین الاقوامی پروگراموں میں شرکت کیلئے یورپ جانے سے روک دیا تھا ، جہاں انہوں نے بھارت میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ہراساں کئے جانے کے بارے میں اظہار خیال کرنا تھا۔رعناایوب کو بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مبینہ منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ان کے خلاف جاری نوٹس پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے سے روکا گیاتھا ۔رعنا ایوب کے وکیل نے ایوارڈ یافتہ صحافی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق اپنی درخواست ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس وپن سانگھی اور جسٹس نوین چاولہ کے سامنے پیش کی اورمقدمے کی جلد سماعت کی استدعا کی کیونکہ رعنا ایوب نے کئی بین الاقوامی پروگراموں میں خطاب کیلئے بیرون ملک جاناہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button