مقبوضہ جموں و کشمیر

سیدعلی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج حیدر پورہ کی طرف سے بڑا مارچ کیاجائیگا

سرینگر10 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں آج بزرگ حریت رہنماء سیدعلی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں ان کی قبر کی طرف مارچ ایک بڑا مارچ کیاجائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے سیدعلی گیلانی کی دوران حراست وفات اور بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے ان کی جبری تدفین کے خلاف غم و غصے کے اظہار کیلئے جاری احتجاجی پروگرام کے تحت دی ہے۔ مارچ کا مقصد جدوجہد آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے تجدید عہد کرنا بھی ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیدعلی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بڑی تعداد میں حیدرپورہ کی طرف مارچ کریں۔ بزرگ رہنماء نے اپنی پوری زندگی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے وقف کر رکھی تھی ۔ سید علی گیلانی کے جدوجہد آزادی کشمیر کے ساتھ غیر متزلزل عزم کوجموں وکشمیر کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔انہوں نے ہر کشمیری میں بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی کا جذبہ پیدا کر کے تاریخ کا دھارا بدل دیا۔مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کو حراست کے دوران میں قتل کیا لیکن یہ ان کی جذبہ حریت کو دفن نہیں کرسکا۔ آج ہر کشمیری میںسیدعلی گیلانی کی روح سرایت کر چکی ہے اور وہ ان کے مشن کو آگے بڑھانا چاہتا ہے اور کشمیری اس مقصد کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔مودی حکومت نے لوگوں کو سیدعلی گیلانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت نہ دے کر بزرگ رہنماء سے انکی محبت کو ختم نہیں کرسکتا۔ کشمیری عوام اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ان کے پاس اتحاد اور عزم کے ساتھ بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے جدوجہد کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button