مقبوضہ جموں و کشمیر

طالبات کو حجاب سے روکنا ان کے ساتھ ناانصافی ہے، زائرہ و سیم

نئی دہلی20 فروری (کے ایم ایس)بالی ووڈ کی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا ہے کہ طالبات کو حجاب پہننے یا اپنی تعلیم جاری رکھنے میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنے کا پابند کرناان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زائرہ وسیم نے فیس بک پر لکھا”مسلم خواتین کے خلاف تعصب کا انبار لگانا اور ایسا نظام قائم کرنا جہاں انہیں تعلیم اور حجاب میں سے کسی ایک کا فیصلہ کرنا ہو سراسر ناانصافی ہے ۔انہوںنے لکھا کہ اسلام میں حجاب کوئی اختیار نہیں بلکہ ایک فرض ہے اور ایک عورت جو حجاب کرتی ہے وہ اس ذمہ داری کو پورا کر رہی ہے جو اس پر خدا کی طرف سے فرض کیا گیا ہے ۔ زائرہ وسیم نے لکھا کہ میں ایک حجاب پہننے والی خاتون کے طور پر شکرگزاری اور عاجزی کے ساتھ اس پورے نظام سے ناراضگی اور مزاحمت کرتی ہوں جہاں خواتین کو محض ایک مذہبی فریضہ کو نبھانے پر روکا اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔یاد رہے سرینگر کی رہائشی زائرہ وسیم نے کئی بھارتی فلموں میں کام کیا ہے اور بعد ازاں انہوںنے فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button