مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کے قیام کو 78 سال مکمل’ مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ کی خاموشی جاری

UN Kasاسلام آباد: اقوامِ متحدہ کے قیام کو 78 سال مکمل ہوچکے ہیں تاہم عالمی ادارے نے دیرینہ حل طلب تنازعہ کشمیر کے بارے میں مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 24اکتوبر 1945کو اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل اور اقوامِ متحدہ چارٹر وجود میں آئے اور عالمی ادارہ اب تک مسئلہ کشمیر پر 5قراردادیں منظور کر چکا ہے۔ اپریل 1948 کو اقوامِ متحدہ کی قرارداد 47کے مطابق کشمیر کی آزادی اور حق خود ارادیت کو یقینی بنایا گیاہے۔ نومبر 1951کو منظور کی گئی اقوامِ متحدہ کی قراردادنمبر 96میں کشمیر میں آزادانہ اور غیر جانبدار رائے شماری کرانے کی ضمانت فراہم کی گئی تھی ۔ اقوام متحدہ کی طرف سے متعدد قراردادوں کی منظوری کے باوجود بھارت کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے ۔ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے کشمیر کو 1948 میں غیر قانونی طورپر الحاق کا ڈرامہ رچایااور اگست 2019میں دفعہ 370کو یکطرفہ طورپر منسو خ کیا جوکہ اقوام متحدہ کی قرارداد 47 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اب تک بھارتی ریاستی دہشت گردی میں ڈھائی لاکھ سے زائد کشمیری شہید جبکہ ہزاروں کو ماورائے عدالت جعلی مقابلوں میں یا حراست کے دوران قتل اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد کو گرفتار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں سوا لاکھ سے زائد کشمیریوں کی املاک نذرِ آتش جبکہ 12 ہزار خواتین کی آبروریزی کی گئی ہے ۔ 2019کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں سب سے طویل عرصے کیلئے انٹرنیٹ سروسز کی معطلی جاری ہے۔ بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف اقوام متحدہ کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جماعتوںجموں و کشمیر ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ، جموں و کشمیر فریڈم فرنٹ اور جموں و کشمیر ایمپلائز موومنٹ نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے اقوام متحدہ کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ دیرینہ تنازعے کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button