بھارت

بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی کو وزیراعظم نریندرمودی کے قتل کی دھمکی کی ای میل موصول

ممبئی یکم اپریل(کے ایم ایس)
بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کو وزیر اعظم نریندر مودی کے قتل کی دھمکی پر مبنی ایک ای میل موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ این آئی اے کی ممبئی شاخ کو ای میل بھیجنے والے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس 20کلوگرام آر ڈی ایکس موجود ہے۔ای میل میں مزید کہاگیا ہے کہ اسکی بعض دہشت گردوں سے ملاقات ہوئی ہے وہ اس سلسلے میں اسکی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں اور وہ خوش ہے کہ اسے بم آسانی سے مل گئے ہیں اور اب وہ بھارت میں ہر جگہ دھماکے کر ے گا ۔ ای میل بھیجنے والے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے منصوبہ بندی کر لی ہے اور20سلیپر سیلز کو فعال کیا جائے گا اور لاکھوں لوگو ں کو قتل کیاجائے گا ۔این آئی اے اور دیگر بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں ای میل بھیجنے والے کا سراغ لگا رہی ہیں۔بھارتی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ وہ ای میل بھیجنے والے کے آئی پی ایڈریس کو ٹریک کر رہے ہیںاورمعلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button