بھارت

ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی املاک کی توڑ پھوڑ کے بعد مدھیہ پردیش میں کرفیو نافذ

سرینگر11 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کی املاک کی توڑ پھوڑ کے بعدکئی علاقوںمیںکرفیو نافذ کر دیا گیاہے۔
مدھیہ پردیش کے شہر کھرگون میں رام نومی کے جلوس کے موقع پر آتشزدگی کے واقعات پیش آئے جس میں کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جس کے بعد حکام نے پورے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا۔کھرگون شہر میں ہندوتوا غنڈوں کی طرف سے مسلمانوں کی املاک کی توڑ پھوڑ کے بعد بھارتی پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پتھرا ئوکے دوران کچھ پولیس اہلکار اور شہری زخمی ہوگئے۔کھرگون کے ضلع کلکٹر انوگرہ پی نے کہا کہ پورے شہر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں تالاب چوک اور تاودی سمیت تین علاقوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پتھرا ئوکے بعد آتشزدگی کے واقعات پیش آئے۔رام نومی جلوس کے دوران فرقہ وارانہ ہندو مسلم تصادم کے بعد پولیس صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button