بھارت

بی جے پی کی سیاست نفرت پر قائم ہے، پیس پارٹی

پرتاپ گڑھ11 اگست (کے ایم ایس)بھارت میں پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کبھی نہیں چاہے گی کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہو کیونکہ اسکی سیاست ہی نفرت پرقائم ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایوب سرجن اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بنائے رکھنے کیلئے بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ اس وقت بھارت میں نفرت کے جو جذبات پیدا کیے جا رہے ہیں اس پر قدغن لگ سکے۔ انہوںنے کہا کہ جب تک ملک کی یکجہتی و سالمیت مضبوط نہیں ہو گی تب تک ملک ترقی کی راہ پرگامزن نہیںہو سکتا۔انہوںنے کہا کہ بھارت کی آزادی میں آر ایس ایس کو چھوڑ کو سبھی طبقات کا حصہ رہا ہے مگر بی جے پی آزادی کی تحریک میں جان گوانے والوں کو نظر اندار کر کے ایسے لوگوں کو آزادی کا ہیرو بنا رہی ہے جن کا آزادی میں کوئی کردار نہیں تھا۔ ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ لاکھوں مسلمانوں نے ملک کی آزادی کیلئے اپنا جان ومال سب کچھ قربان کیا مگر آج انہیں شک کی نگاہوں سے دیکھا اور استحصال کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت حالات یہ ہیں کہ ملک کیلئے قربانی دینے والوں سے حب اوطنی کا سرٹیفکیٹ مانگا جا رہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button