بھارت

مغربی بنگال : الیکشن کے بعد تشدد کے خدشے کے پیش نظر پیراملٹری کی 400کمپنیوں کی تعیناتی میں توسیع

west bangalکولکتہ:
بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے بعد تشدد اور فسادات کے خدشے کے پیش نظر بھارتی الیکشن کمیشن نے ریاست مغربی بنگال میں پیراملٹری سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی 400کمپنیوں کو 19 جون تک ریاست میں مسلسل تعینات رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان کل منگل کو کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پرالیکشن کمیشن نے 4 جون کو نتائج کے اعلان کے دو دن بعدتک ریاست میں بھارتی پیراملٹری فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیاتھا ۔تاہم انتخابات کے بعد بڑے پیمانے پر تشدد اورفسادات کے خدشے کے پیش نظر ریاست میں سی اے پی ایف کی تعیناتی میں19جون تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیراملٹری فورس کی ان کمپنیوں میںسینٹرل ریزرو پولیس کی 115کمپنیاں ، بارڈر سیکیورٹی فورس کی 118،سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کی 71 ،سشستر سیما بل کی 60اورانڈین تبتین بارڈر پولیس فورس کی 36 کمپنیاں شامل ہیں ۔
ادھر مغربی بنگال کی حکومت نے ریاست میں سندیشکھلی کے 17علاقوں میں ہفتہ کے روز پولنگ کے بعد بڑے پیمانے پر پر تشدد واقعات کے بعد دفعہ 144نافذ کر دی ہے ۔
واضح ر ہے کہ 2021کے اسمبلی انتخابات کے بعد مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں پرتشددواقعات شروع ہو گئے تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button