بھارت
بھارت: ڈیجیٹل فراڈ میں ملوث 59ہزار واٹس ایپ اکائونٹس بلاک
نئی دلی:
بھارت میں ڈیجیٹل فراڈ کے لیے استعمال ہونے والے 59 ہزار واٹس ایپ اکائونٹس کو بلاک کر دیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارتِ داخلہ کے ونگ انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر نے ایک تحریری جواب میں پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا کو بتایا ہے کہ ڈیجیٹل فراڈ کے لیے استعمال ہونے والی 17سوسے زائد اسکائپ آئی ڈیز اور 59ہزارواٹس ایپ اکائونٹس کی نشاندہی کی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ کی15تاریخ تک 6لاکھ سے زائد سِم کارڈز اور ایک لاکھ آئی ایم ای آئیزکو حکومت نے بلاک کیا ہے۔بھارتی وزارت کے مطابق 2021 میں شروع کیا گیا سٹیزن فنانشل سائبر فراڈ رپورٹنگ اینڈ مینجمنٹ سسٹم مالی فراڈ کی نشاندہی کرتا ہے تاکہ فراڈ کرنے والوں کی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔