پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات امن کیلئے ضروری ہیں :فاروق عبداللہ
نئی دلی15دسمبر (کے ایم ایس)
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات امن و خوشحالی کیلئے ضروری ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے بغیر بھارت میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے نئی دلی میں انڈو-عرب لیگ حیدرآباد کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام ”ہند -عرب یوم یکجہتی”سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی ایشیاء میں امن وخوشحالی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری ناگزیرہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت اور عرب ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں اور اگرعرب ممالک متحد رہیں گے اور وہاں امن واستحکام ہوگا تو اس کاسب سے زیادہ فائدہ بھارت کو ہوگا۔ فاروق عبداللہ نے اپنے خطاب پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری پر زوردیتے ہوئے کہاکہ اسکے بغیر ہندوستان میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ تقریب سے سابق رکن پارلیمنٹ محمدادیب نے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان اور عرب ملکوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ تقریب میں بھارت میں موجود عرب ممالک کے سفیر اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔