سرینگر میں رواں موسم سرما کی سردترین رات
سرینگر05دسمبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گرمائی دارلحکومت سرینگر میں گزشتہ شب رواں موسم سرما کااب تک کاسب سے کم درجہ حرارت منفی 3.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
گزشتہ شب سرینگر کاکم سے کم درجہ حرارت منفی3.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جو کہ رواں موسم سرما کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سرینگر میں رواں موسم سرما کی اب تک سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے جب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مغربی ہوائوں کی جموں وکشمیر آمد کے نتیجے میں 9اور 10دسمبر کو وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برف باری کا امکان ہے۔ تاہم فی الحال وادی کشمیر میں خشک موسم اورشدید ٹھنڈ جاری رہے گی۔