بھارت

ہندوتواغنڈوں نے بہار کی مسجد پراپنا زعفرانی جھنڈالہرا دیا

پٹنہ 12اپریل (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست بہار میںہندوتوا غنڈوں نے ایک مسجد اور اس کے دروازے پر اپنازعفرانی رنگ کا جھنڈا لگادیا ہے جو ہندوتوا نظریے کی علامت ہے ۔
رام نومی کے موقع پر بہار کے علاقے مظفر پور میں پیش آنے والے اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ہندوتواغنڈوں کو ایک مسجد کے مینار اور اس کے دروازے پر ہندوتوا نظریہ کی علامت زعفرانی جھنڈا لگاتے ہوئے دکھاگیا ہے جبکہ ہندوتوا غنڈے اس موقع پرمسجد پر زعفرانی جھنڈا لگانے کے بعد خوشیاں منا رہے ہیں۔ویڈ یو میں مزید دکھایاگیا ہے کہ آر ایس ایس، بی جے پی، وی ایچ پی اور بنجرنگ دل سے وابستہ بڑی تعداد میں ہندوتوا کارکن اس موقع پرموٹر سائیکلوں پر تلواریں اور ہاکیاں لہراکر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہندوتواغنڈوں نے رام نومی کا جشن مناتے ہوئے محمد پور گائوں میں ڈاک بنگلہ مسجد کے سامنے ایک جلوس بھی نکالا۔ایس ایس پی مظفر پور جینت کانت نے واقعے کی ایف آئی آر کے اندراج کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button