بھارت

بھارت میں مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے یا نہیں ،اسد الدین اویسی

asad din owaisiنئی دلی:
بھارتی رکن پارلیمنٹ اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا بھارت میں مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے یا نہیں؟
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارت میں مسلم بچوں کے اسکول چھوڑنے سے متعلق اعداد و شمارکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت بتائے کہ مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے یا نہیں۔انہوں نے کہاکہ اسکولوں میں داخل ہونیوالے مسلم بچوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے اسکولوں میں خالی آسامیوں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ کیا اس کیلئے حکومت کی بجائے کوئی اور ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہاکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مستقل وائس چانسلر مقرر نہیں کیاگیا ہے اور رجسٹرار کاعہدہ بھی خالی ہے ۔ اسد الدین اویسی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جلد از جلد وائس چانسلر کاتقرر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ غازی پور سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی افضال انصاری نے لوک سبھا سے خطاب میں اقلیتوں کیلئے مختص بجٹ میں کٹوتی پر مودی حکو مت پر تنقید کی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button