بھارت
چھتیس گڑھ : نکسل باڑیوں کے حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک
رائے پور 20 اگست (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں آج نکسل باڑیوں کے حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نکسل باڑیوں نے چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور کے Kademetaمیں انڈو تبتین بارڈر پولیس کی45بٹالین کے قافلے پر حملہ کیا ۔ حملے میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ سدھاکر شندے اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر گورمک سنگھ شدید زخمی ہو گئے جو بعدازاں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔آئی جی پولیس سندرراج کے مطابق نکسل باڑیوںنے حملے میں فوجیوں کی ایک اے کے 47رائفل ، دو بلٹ پروف جیکٹیں اور ایک وائرلیس سیٹ بھی چھین لیا۔