مقبوضہ کشمیر :بے روزگارنوجوانوں کا قابض انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جموں15اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے بے روزگار نوجوانوں نے بھارتی قابض انتظامیہ کے خلاف ڈوڈہ میں احتجاج کیا اور انہیں سدھمہادیو-کھیلانی سرنگ کی تعمیر کے منصوبے ملازمتیں دینے کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ علاقے میں چھوٹی سے چھوٹی نوکریاں بھی غیر کشمیریوں کو دی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ قابض انتظامیہ اور مقامی سیاست دان نوجوانوں کو درپیش مشکلات پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔
ادھر راجوری ضلع کے گائوں لٹوٹے کے رہائشیوں نے علاقے میں میں پل کی تعمیر میں غیر معیاری تعمیراتی سامان کے استعمال پر قابض انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پل پر گزشتہ 4 سال سے تعمیراتی کام جاری ہے جو ابھی تک مکمل نہیں ہوسکاہے۔انہوں نے پل کی تعمیراتی میں ناقص میٹریل کے استعمال پر بھی تشویش ظاہر کی ۔