مقبوضہ جموں و کشمیر

امریکہ تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے: صدر آزاد کشمیر

sultan
واشنگٹن04فروری(کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ کو دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جو خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک بڑی وجہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہ بات ہفتے کو واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدارJason McClellan سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوںنے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیابالخصوص امریکہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے جس کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے 05اگست 2019کے اقدامات نے خطے کو ایک نہ ختم ہونے والے انتشار اور غیر یقینی صورتحال کی طرف دھکیل دیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے صدر 05فروری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن سے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10ڈائوننگ سٹریٹ تک ریلی کی قیادت کریں گے۔ کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ہونے والی ریلی میں برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد شرکت کریں گے۔ بیرسٹر سلطان نے یورپ، امریکہ اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button