مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان شہید

سرینگر 07 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ آخری اطلاعات ملے تک فوجیوں نے علاقے میں بھارتی فوجیوں کی کارروائی جاری تھی ۔

ادھر نامعلوم مسلح افراد نے گاندربل ضلع کے علاقے چھپر گنج میں بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا۔ تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلا ع نہیں ملی ۔ حملے کے فورا بعد بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button