مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بے روز گاری کی شرح25فیصد تک پہنچ گئی

سرینگر16 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح مارچ کے مہینے میں 25 فیصد تک پہنچ گئی ہے حالانکہ بھارت میں بے روزگاری کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
”سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی “(سی ایم آئی ای) کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح 25 فیصد ہے جو پورے بھارت میں ریکارڈ کی گئی قومی سطح کی بے روزگاری کی شرح 7.6 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔سی ایم آئی ای بے روزگاری کی شرح اپنی کنزیومر پیرامڈز گھریلو سروے کی مشینری کے ذریعے حاصل کرتی ہے۔ ادارے نے بھارت کی بے روزگاری کی شرح 7.6 فیصد بتائی ہے جس کا مطلب ہے کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح کہیں زیادہ ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری نوجوانوں کے لیے ایک دیرینہ مسئلہ بنی ہوئی ہے جو علاقے میں نجی شعبے کی ملازمتوں کی عدم موجودگی میں سرکاری ملازمتوں کے پیچھے بھاگنے پر مجبور ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button