مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کل سے شدید برف باری کی پیش گوئی

سرینگر29جنوری(کے ایم ایس)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںمحکمہ موسمیات نے کل سے شدید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کل جموں کے بالائی علاقوں میںدرمیانی درجے کی برف باری اور بارش جبکہ پیر پنجال، جنوبی کشمیر اور ڈوڈہ وکشتواڑ کے علاقوں میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 31جنوری کو بھی مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری اور بارش متوقع ہے۔ محکمے نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button