مقبوضہ کشمیر : امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی
سرینگر 15 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہندوﺅں کی سالانہ امرناتھ یاترا رواں برس یکم جولائی سے شروع ہوگی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امرناتھ یاترا 62 دنوں تک جاری رہے گی ۔ یاترا 31 اگست کو ختم ہوگی۔یاترا کے لیے آن لائن اور آف لائن طریقوں سے رجسٹریشن 17 اپریل سے شروع ہوگی۔
یاترا ضلع اسلام آباد میں پہلگام ٹریک اور ضلع گاندربل کے بالٹل راستے سے بیک وقت شروع ہوگی –
یاد رہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے گزشتہ روز جمعتہ الوداع پرسرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں تالے لگا کرکشمیری مسلمانوں کو یہاں نماز جمعہ نہیں پڑھنے دی ۔ انتظامیہ مسلمانوںکو دینی اجتماعات کی اجازت نہیں دے رہی ،مقبوضہ علاقے میں محرم الحرام کے بڑے جلوسوںپر بھی ایک طویل عرصے سے پابندی عائد ہے جبکہ اس کے برعکس مودی کی فسطائی حکومت امرناتھ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتی ہے۔