مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر ؛بھارتی فورسز کے کئی علاقوں میں گھروں پر چھاپے
سری نگر 24 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول ”سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی“ (ایس آئی اے) نے بھارتی پیرا ملٹری اہلکاروں کے ہمراہ آج ایک مرتبہ پھر کئی علاقوں میں عام لوگوں اور صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے اور نیم فوجی اہلکاروںنے سرینگر، بانڈی پورہ، اسلام آباد، شوپیاں ، بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں عروج نثار شیخ، میسر احمد، فاروق احمد، عبید احمد، راحت فاروق، ایڈووکیٹ عدنان بشیر، مشتاق احمد ٹھوکر اور دیگر کے گھروں پر چھاپے مارے۔
چند روز قبل بھی بھارتی پولیس نے محمد رفیع، خالد گل، راشد مقبول، باسط ڈار، سجاد کرالیاری، گوہر گیلانی، قاضی شبلی، وسیم خالد اور عادل پنڈت سمیت کئی صحافیوں اور آزادی کے حامی کارکنوں کے گھروں کی تلاشی لی تھی۔