بھارتی تحقیقاتی اداروں این آئی اے اورایس آئی اے کے نظربند صحافی کے دفتراورگھر پر چھاپے
سرینگر17 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور نو تشکیل شدہ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کی ایک مشترکہ ٹیم نے آج سرینگر میں جیل میں نظربند صحافی کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپے مارے ۔
تحقیقاتی اداروں نے سرینگر میںجیل میں نظر بند صحافی فہد شاہ کی رہائش گاہ اور دفتر کی تلاشی لی۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایاکہ ایس آئی اے اور این آئی اے کے دفاتر میںپہلے سے درج مقدمات کے سلسلے میں تلاشی لی جارہی ہے۔پولیس نے فہد شاہ پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)لاگو کیا ہے اوروہ اس وقت سب جیل کپواڑہ میں نظر بند ہیں۔بھارتی پولیس نے انہیںپہلی بار 4فروری کو گرفتار کرکے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر عسکریت پسندی کی تعریف کی، جعلی خبریں پھیلائیں اور کشمیر ی عوام کوبھارت کے خلاف اکسایا۔