مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کا پاکستان ، خالصتان تحریک کوبدنام کرنے کا منصوبہ بے نقاب، رپورٹ

اسلام آباد 13نومبر ( کے ایم ایس )نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کا پاکستان اور خالصتان تحریک کو بدنام کرنے کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے کیونکہ کینیڈین براڈکاسٹرTerry Milewski خالصتان ریفرنڈم سے پاکستان کے تعلق کے الزامات پر ہتک عزت کے ایک بڑے مقدمے کا پہلا مرحلہ ہار گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیری میلوسکی نے ستمبر 2020 میں مودی حکومت کے کہنے پر ”خالستان: پاکستان کا ایک منصوبہ“ کے عنوان سے ایک متنازع رپورٹ شائع کی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ سکھس فار جسٹس پاکستان کے لیے کام کرتی ہے اور پاکستان کی بات کرتی ہے۔کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میلوسکی کا یہ دعویٰ کہ خالصتان ریفرنڈم مہم پاکستان کی طرف سے چلایا جانے والا ایک منصوبہ تھابے بنیاد ثابت ہو گیا کیونکہ انہوں نے کینیڈا کی ایک عدالت کے سامنے اس بات کا اعتراف کیا کہ انکے پاس اس بات کا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ پاکستان خالصتان نواز سکھ گروپ کی حمایت کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ” سکھس فار جسٹس “امریکہ میں قائم ایک تنظیم ہے جو خالصتان کے نام کے ساتھ بھارت میں ایک آزاد سکھ ریاست کے قیام پر عالمی ریفرنڈم کا مطالبہ کر رہی ہے۔ خالصتان تحریک اپنے آپ میں بھارت کے نام نہاد سیکولر چہرے پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ سکھس فار جسٹس خالصتان ریفرنڈم مہم کے پیچھے سب سے بڑی طاقت ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت سکھ فار جسٹس کی خالصتان نواز سرگرمیوں سے ناراض ہے اور یہاں تک کہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کینیڈا سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ وہ اس تنظیم پر پابندی عائد کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button