بھارت

بھارتی سپریم کورٹ سے نئی دہلی کے جہانگیر پوری واقعے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

نئی دہلی 19اپریل (کے ایم ایس)بھارت میں ایڈوکیٹ امرت پال سنگھ خالصہ نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے جہانگیرپوری میں مسلمانوں کے خلاف پیش آنے والے پر تشدد واقعے کا ازخود نوٹس لے اوراس کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق امرت پال سنگھ خالصہ نے بھارت کے چیف جسٹس این وی رمنا کے نام ایک مکتوب میں ان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس واقعے کا از خود نوٹس لیں اورعدالت کی نگرانی میں اس کی تحقیقات کرائیں۔مکتوب میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے موجودہ جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے۔ درخواست گزاروکیل نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ دہلی پولیس کی اب تک کی تحقیقات جانبدارانہ اورفرقہ پرستی پر مبنی ہے جو فسادات کی تیاری کرانے والوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس عدالت نے 2020میں فسادات کو روکنے میں ناکام رہنے پر دہلی پولیس کی سرزنش کی تھی۔ ایڈوکیٹ امرت پال سنگھ خالصہ نے مکتوب میں کہا کہ 2020کے فسادات سے دہلی پولیس کی ساکھ خراب ہوچکی ہے اور لوگوں کا اس پر سے اعتماد اٹھ چکاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button