بھارت

بھارتی فورسز نے مہاراشٹرا میںماو نواز لیڈر سمیت سات افراد ہلاک کردیے

ممبئی: بھارتی فورسز نے ریاست مہاراشٹر کے ضلع گڈچرولی میں ایک آپریشن کے دوران ایک سینئر ماﺅ نواز لیڈر سمیت 7 افراد ہلاک کر دیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نارائن پور اورگڈچرولی کی سرحد پر واقع گاو¿ں پھوڈیواڈا کے قریب شروع کیا گیا آپریشن 3 فروری سے جاری ہے۔ گڈچرولی پولیس کی خصوصی اینٹی نکسل فورس نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی جسے سرکاری طور پر نکسل مخالف آپریشن قرار دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میںتلنگانہ کا ایک سرکردہ ماو¿نواز لیڈر شامل تھا جس پر 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والے باقی چھ افراد کی شناخت کی تصدیق ہونا باقی ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی انٹیلی جنس رپورٹوں کے بعد کی گئی۔ تین لاشیں جمعرات کی رات اور چار مزید جمعہ کو برآمد ہوئیں۔عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس اہلکار دیپک چننا مادوی آپریشن کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ ایک اور سپاہی زیر علاج ہے۔
مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور دیگر بھارتی ریاستوں میں کئی سالوں کے دوران سینکڑوں قبائلی لوگ جنہیں اکثر ماﺅ نواز یا نکسل کہا جاتا ہے، اس طرح کی کارروائیوں کے دوران مارے جا چکے ہیں۔ سول سوسائٹی گروپوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا ان ہلاکتوں کو ماورائے عدالت قتل اورجعلی مقابلے قراردے کر ان کی مذمت کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button