مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: عوامی مجلس عمل کا محمد شفیع خان مرحوم کو خراج عقیدت

سرینگر 20 اپریل (کے ایم ایس)جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل نے نواب بازار سری نگر کے مرحوم محمد شفیع خان کو ان کی پہلی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد شفیع خان عوامی مجلس عمل کے سینئر رہنما اور معروف سماجی کارکن تھے۔ مجلس نے ایک بیان اپنی قیادت خاص طور پر تنظیم کے زیر حراست چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے محمد شفیع خان کو تنظیم، تحریک اور معاشرے کے لیے ان کی بے لوث خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد شفیع خان کے اخلاص، اخلاق اور میر واعظ خاندان کے ساتھ انکی غیر متزلزل وابستگی کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔بیان میں مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔
دریں اثناءچیمبر آف کامرس انڈسٹری کشمیر نے بھی محمد شفیع خان کو وفات کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button