مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی ریاست پنجاب میں زیر تعلیم کشمیری طالبعلم پراسرار طورپر مردہ پایاگیا

body

سرینگر :بھارتی ریاست پنجاب میں زیر تعلیم ایک کشمیری طالبعلم پراسرار طورپر مردہ پایا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے قصبے ترال سے تعلق رکھنے والاکشمیری طالب علم زاہد احمد جو دیش بھگت یونیورسٹی پنجاب میں بی ایس سی ریڈیالوجی کی تعلیم حاصل کررہا تھا ،یونیورسٹی ہاسٹل میں واقع اپنے کمرے میں پراسرار طورپر مردہ پایا گیاہے۔زاہد ریڈیالو جی کے چھٹے سمسٹر میں زیر تعلیم تھا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیری طالب علم زاہد احمد نے خودکشی کی ہے۔تاہم متاثرہ خاندان نے اپنے بیٹے کی پراسرار موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button